جیکب آباد،بجلی نے 15سالہ لڑکی کی جان لے لی
جیکب آباد:جیکب آباد میں استری سے کرنٹ لگنے کی وجہ سے 15 سالہ لڑکی فوت ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سول لائن تھانہ کی حدود اے ڈی سی کالونی میں قادر بخش گولو کی 15 سالہ بیٹی ثمینہ گھر میں کرنٹ لگنے سے فوت ہوگئی، پولیس کے مطابق ثمینہ گھر میں کپڑے استری کررہی تھی کہ اچانک کرنٹ لگنے سے فوت ہوگئی، فوت ہونے والی لڑکی کی لاش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری کاروائی لاش ورثہ کے حوالے کی گئی۔
Load/Hide Comments


