عمران خان کو مذاکرات کا راستہ اپنانے پر طالبان خان طعنہ دیا گیا، اسد عمر

اسلام آبادوفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کاش امریکہ 18سال پہلے مذاکرات کا راستہ اختیار کرلیتا تو اتنے خون بہانے کی ضرورت ن ہیں پڑتی، وزیراعظم عمران خان کو مذاکرات کا راستہ اپنانے پر طالبان خان طعنہ دیا گیا لیکن آج امریکہ اور طالبان امن معاہدہ کر رہے ہیں۔ ہفتہ کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پہلے دن سے افغانستان جنگ کی مخالفت کی اور مذاکرات کے ذریعے قیام امن کی خواہش پر انہیں طالبان خان بولا گیا جبکہ آج 18سال کو جنگ کے بعد امریکہ طالبان سے معاہدہ کرنے جا رہا ہے، کاش اٹھارہ سال خون بہانے کی بجائے پہلے دن یہ راستہ اختیار کیا ہوتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں