عمران خان اپوزیشن پر اتنا ظلم کریں جتنا کل خود برداشت کرسکیں،بلاول کا انتباہ
سکھر:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان خبردارکیاہے کہ وہ اپوزیشن پراتنا ظلم کریں جتنا خود برداشت کرسکیں،یہ ان کی پہلی اور آخری حکومت ہے،ملک میں جیالوں کادورآنیوالا ہے ان کی حکومت بننے جارہی ہے پھر ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھرپہنچنے پراستقبال کے لیے آئے ہوئے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کوکوئی تکلیف ہے تو پیپلزپارٹی کے مراد علی شاہ سے ہے جس پر وہ سب سے زیادہ کرپشن کرنے کا الزام لگا رہے ہیں تاہم اس حکومت کے سامنے سب سے بڑی رکاوٹ ہے تو پیپلزپارٹی اورسندھ کے وزیر اعلی مراد علی شاہ ہیں ان کا کہنا تھا کہ حکومت جانتی ہے کہ اسے پٹواریوں اور مولانا سے نہیں خطرہ ہے تو صرف جیالوں سے ہے ان کا کہنا تھا کہ اگر قائد حزب اختلاف پیپلزپارٹی سے ہوتو جیل میں ہو اور اگر قائد حزب اختلاف لاہور کا ہے تو وہ مزے میں ہوتاہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کے جیالوں نے ہمیشہ آمروں اور ڈکٹیٹروں کا مقابلہ کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ اگر سکھرکا شاہ جیل میں ہے تو اس کی خواتین کو بھی کیسز کیں دھکیلا جارہاہے ہم یاد دہانی کرانا چاہتے ہیں کہ اگر ہماری گھر کی عورتوں کو کیسز میں دھکیلا جائے گا تو آپ کے گھر کی بھی عورتیں ہیں مگر ہم عورتوں کا احترام کرتے ہیں انہوں نے جیالوں سے کہا کہ وہ اٹھ کھڑے ہوں اور تیار ہوجائیں جدوجہد کوتیز کریں ہم پاکستان بچانے نکلے ہیں ہم نے ملک کے عوام کو نہ تنہا اور لاوارث چھوڑا ہے اور نہ چھوڑیں نگے ہم سلیکیٹڈ کو بھگا کر دم لیں گے۔


