برطانوی وزیر کی بار میں ’طلاق‘ کی خوشی میں ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل

اسکاٹ لینڈ(انتخاب نیوز) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے معتمد ساتھی اور کابینہ کے رکن مائیکل گووف کی نائٹ کلب میں ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی سیاست دان مائیکل گووف نے اپنی اہلیہ کو طلاق دینے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے اور دونوں کے درمیان اگلے ماہ علیحدگی ہوجائے گی تاہم اس سے قبل ہی مائیکل گووف کو ایک نائٹ کلب میں خوشگوار موڈ میں ڈانس کرتے دیکھا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں