لبنان، فیکٹری میں دھماکے کے باعث 4افراد ہلاک

بیروت:لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوب میں واقع مضافاتی علاقے برج البراجنہ میں ایک فیکٹری میں ھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں چارافراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔لبنان کی قومی خبررساں ایجنسی کے مطابق برج البراجنہ کے علاقے میں ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی۔یہ دھماکا الشامی فیکٹری کے اندر ہوا۔اس فیکٹری میں پانی کے ہیٹر تیار کیے جاتے ہیں۔ مقامی ذرائع ابلاغ نے خبر دی کہ فیکٹری کے اندر مزدورایک ٹینک کو ویلڈ کررہے تھے۔اس دوران میں وہ دھماکے سے پھٹ گیا۔سوشل میڈیا پرمشتہرایک ویڈیو کلپ میں تین خون آلود لاشیں ایک تاریک کمرے میں فرش پر پڑی دکھائی دے رہی ہیں۔دھماکے سے پلانٹ کے باہرکھڑی کاروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ٹینک دھماکے کے بعد ان پرجاگرا تھا۔واضح رہے کہ لبنان میں اس وقت ایندھن کی شدید قلت کا سامنا ہے۔اس کے پیش نظر رہائشی علاقوں میں واقع متعدد فیکٹریاں اورکاروباری ادارے ایندھن کا ذخیرہ کررہے ہیں۔لبنانی ریڈ کراس کے مطابق دو ہفتے قبل لبنان کے علاقے عکار میں تلیل کے مقام پر ایندھن کے ٹینکر میں دھماکے سے کم سیکم 20 افراد ہلاک اور79 زخمی ہو گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں