کے الیکٹرک کا سب اسٹیشن دھماکے سے تباہ

کراچی: کراچی کے سائٹ انڈسٹریل ایریا میں بجلی سپلائی کے لیے قائم کے الیکٹرک کا سب اسٹیشن دھماکے سے تباہ ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سائٹ میں ولیکا چورنگی کے قریب بدھ کی صبح زوردار دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے سے کے الیکٹرک کے سب اسٹیشن کی دیواریں منہدم ہوگئیں اور سب اسٹیشن سے متصل دفتر میں بھی آگ لگ گئی جس سے اسے بھی شدید نقصان پہنچا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں