ذوالفقار علی پلال کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے،جمال شا ہ کاکڑ
ذوالفقار علی پلال کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے،جمال شا ہ کاکڑ
کوئٹہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے مسلم لیگ(ن) کے ضلع لسبیلہ کے رہنما اور سماجی کارکن ذوالفقار علی پلال کی کئی ہفتوں سے لاپتہ ہونے اور عدم بازیابی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ جام کمال خان کے اپنے حلقے میں امن و امان کی صورتحال اس قدر خراب ہے کہ سیاسی و سماجی کارکن کئی ہفتے گزرنے کے باوجود بھی لاپتہ ہیں لیکن انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،ذوالفقار علی پلال کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے،یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) لسبیلہ کے رہنماء سماجی کارکن ذوالفقار علی پلال کو وزیراعلیٰ کے حلقہ انتخاب سے لاپتہ کیا گیا حکومت کس منہ سے امن و امان کے دعوے کرتی ہے کہ جب ایک شخص کو وزیراعلیٰ کے حلقے سے لاپتہ کردیا جاتا اور اسکی کسی کو آج دن تک کوئی خبر تک نہیں انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی پلال کے خلاف کوئی مقدمہ درج ہے یا انکے خلاف کسی کے پاس کسی قسم کے شواہد ہیں تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ذوالفقار علی پلال کی گمشدگی پر خاموش باعث حیر ت ہے صوبائی حکومت فور ی طور پر انہیں بازیاب کروائے بصورت دیگر مسلم لیگ(ن) مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریگی


