ماشکیل،ایف سی کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 6 راہزن گرفتار

ماشکیل:(نامہ نگار)ایف سی ساوتھ بلوچستان 73 ونگ تفتان رائیفلز کا بگ کے مقام پر فائرنگ کے تبادلے میں چھ راہزنوں کو ویگو گاڑی/اسحلہ سمیت گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق سرحدی تحصیل ماشکیل یعنی بگ کے مقام پر نوکنڈی سے آنے والے مسافر گاڑی میں سوار مسافر سواریوں مرد اور خواتین کو راہزن ساتھ لے گئی اور لوٹ کر انھیں زد کوب کیا اسی وقت ایف سی نوکنڈی سے ماشکیل آ رہے تھے کہ بگ کے مقام پر ڈاکوؤں کو دیکھ کر ان کا پھیچا کیا اور ڈاکوؤں کی طرف سے فائرنگ کی گئی، ایف سی کی جوابی فائرنگ سے چھ راہزنوں کو ویگو گاڑی اسحلہ سمیت گرفتار کر لیا اور مسافروں کو باحفاظت راہزنوں کے ہاتھوں سے آزاد کرا لیا مذکورہ چھ راہزنوں کی شنخات بختیار ولد جمعہ خان مینگل علم خان ولد بلوچ مینگل بیزاد ولد حاجی عبدالنبی شیرزئی زائد ولد شاہ جی شیرزئی مجید ولد نور احمد شیرزئی شاہ مراد ولد عبدالرحمن شیرزئی سے ہوئی ہے، علاقے کے سیاسی قبائلی و سماجی حلقوں کی جانب سے 73 ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عبدالباقی کاکڑ صاحب کا بگ کے مقام پر چھ راہزنوں کو ویگو گاڑی اسحلہ سمیت گرفتار کرنے کو کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے اور ان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں