ایران ،بس کھائی میں گرنے سے 14 افراد ہلاک

تہران:ایران میں منی مسافر بس کھائی میں گرنے سے 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق مغربی ایران میں پہاڑی پر بنی سڑک سے بس کھائی میں جا گری، جس سے جانی نقصان ہوا،ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بس صوبہ کردستان کے علاقے ماریون سے کامیاران جارہی تھی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کی غلطی کی وجہ سے بس کھائی میں گری جس کی وجہ سے 14 افراد ہلاک اور8 زخمی ہوئے ،جن میں سے ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کا روڈ نیٹ ورک تعمیر کے لحاظ سے اچھا ہے ، لیکن پھر بھہ یہ دنیا میں حادثات کی بلند ترین سطحوں میں سے ایک ہے۔ بہت سے حادثات ڈرائیونگ کے ناقص معیار اور گاڑیوں کی خراب حالت کی وجہ سے ہوتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں