افغانستان سے 175 افراد کو انخلا میں مدد فراہم کی، فیس بک

نیویارک:مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے کہا ہے کہ کمپنی نے افغانستان سے 175 افراد کو انخلا میں مدد فراہم کی، جن میں اس کا اسٹاف بھی شامل تھا جو طالبان کے زیر قبضہ علاقے سے میکسیکو پہنچے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق میکسیکو کی حکومت نے اس بات کی تصدیق کی کہ صحافیوں ایکٹوسٹس اور ان کے اہل خانہ رواں ہفتے کے شروع میں میکسیکو پہنچے جن میں 75 بچے بھی شامل ہیں۔فیس بک کے ترجمان کا کہناتھا کہ کمپنی کی جانب سے مدد فراہم کرنے کے اس عمل میں فیس بک کے ملازمین اور قریبی شراکت دار افغانستان سے روانہ ہوئے۔ہم نے شدید خطرات میں گھرے ہوئے صحافیوں کے ایک گروپ اور ان کے اہلِ خانہ کو افغانستان سے نکالنے کی کوششوں میں تعاون فراہم کیا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ وہ میکسیکو کی حکومت اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے جہاز کو ابتدائی طور پر اترنے کی اجازت دینے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں