حکومت نے اقتدار تک رسائی کیلئے قوم کو دھوکا دیا، مولانا حافظ حمد اللہ
کوئٹہ : پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ یوٹرن اور وعدہ خلافی موجودہ حکومت کا طرہ امتیاز ہے اقتدار تک رسائی کیلئے قوم کو دھوکا دیا گیا کل کے بلند و بانگ دعوے اور آج ان کے عملی اقدامات میں تضاد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ریاست مدینہ کے دعویدار حکمرانوں نے ریاست مدینہ کے متضاد کام کیے ریاست مدینہ میں جھوٹوں اور وعدہ خلاف کو اقتدار نہیں سزائیں دی جاتی ملک پر سرٹیفائیڈ جھوٹے مسلط ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جامع مسجد گلزار مدینہ ملیر کراچی میں جمع المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ مسجد کے منبر و محراب سے لے کر ایوان اقتدار تک ظالم اور جابر حکمرانوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہمارے اسلاف کی میراث ہے انہیں کی نقش قدم پر چلتے ہوئے ظلم و جبر کے نظام سے بغاوت کرتے رہیں گے موجودہ حکومت عالمی ایجنڈے کے تحت مسلط کی گئی ہے انکی نظریں آئین میں موجود اسلامی دفعات کے خاتمے پر مرکوز ہیں ملک میں اسلام مخالف قانون سازی کسی صورت قبول نہیں کرینگے انہوں نے کہاکہ ملا طالب مدرسہ اور مسجد کے خلاف عالمی سطح پر سازشیں کرکے انہیں بد نام کرنے کی کوششیں کی گئی مدارس امن بھائی چارے اور وحدت کیفروغ کے مراکز ہے انہیں دہشت گردی کے اڈے قرار دینے والے امن کے دشمن ہیں۔


