آئین و قانون کی پاسداری سیکورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے، ضیاء لانگو

کوئٹہ؛صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہاہے کہ ملکی سیکورٹی ادارے ذمہ دار ہیں اور وہ آئین اور قانون کے پابند ہیں ہمارے سیکورٹی کے ادارے کسی قسم کی غیر قانونی اور غیر ذمہ داری کا کام نہیں کرسکتے اور نہ ہی ہمیں ان سے کسی غیر ذمہ داری کی توقع ہے۔سی ٹی ڈی کی کارروائیوں سے متعلق اگر کسی کو کوئی شکایت ہے تو ریاست، اس کے قوانین اور عدالتیں ہیں۔اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ان کے ساتھ بے انصافی ہوئی ہے تو وہ قانونی راستہ اختیار کرکے عدالتوں سے رجوع کرے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز بی بی سی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ میرضیا اللہ لانگو نے کہا کہ ہمارے ملک کو دہشتگردی نے بری طرح سے متاثر کیا ہے اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ ملک سے جتنی جلدی دہشت گردی کا خاتمہ ہو وہ ملک اور لوگوں کے لیے ایک اچھی بات ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ کشت خون سے انھیں نفرت ہے خواہ یہ قبائلی ہوں یا کسی اور نام پر۔ ‘ہم خود اس قبائلی تنازعات کی وجہ سے ایک اذیت ناک صورتحال سے گزرے ہیں۔’وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نے اپنے سیکورٹی اداروں کو کہا ہے کہ کسی کو بلاجواز تکلیف نہیں دینی ہے لیکن ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنا ہے۔سی ٹی ڈی کی کارروائیوں پر اٹھنے والے سوالات سے متعلق وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر کسی کو کوئی شکایت ہے تو ریاست، اس کے قوانین اور عدالتیں ہیں۔’اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ان کے ساتھ بے انصافی ہوئی ہے تو وہ قانونی راستہ اختیار کرکے عدالتوں سے رجوع کرے۔’وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمارے ملک کے سیکورٹی کے ادارے ذمہ دار ہیں اور وہ آئین اور قانون کے پابند ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ہمارے سیکورٹی کے ادارے کسی قسم کی غیر قانونی اور غیر ذمہ داری کا کام نہیں کرسکتے اور نہ ہی ہمیں ان سے کسی غیر ذمہ داری کی توقع ہے۔’

اپنا تبصرہ بھیجیں