بلوچستان کے طلباء کیلئے پنجاب کی تمام یونیورسٹیز کے دروازے کھلے ہیں، گورنر پنجاب

لاہور: گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے بلوچستان کے عوام کو پینے کا صاف پانی کی فراہمی کے آغاز کا وعدہ پورا کرتے ہوئے سرور فاؤنڈیشن کے 2مزید فلٹر یشن پلانٹس کا افتتاح کر دیا۔گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور نے کوئٹہ خواتین جیل میں قیدی خواتین کو مفت ہنر سکھانے کے لئیہنر گاہ قائم کا بھی آغاز کر دیا جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے تحر یک انصاف کے صوبائی وزیر سردار یار محمد رند اور سابق گور نر بلوچستان امان اللہ یاسین سے بھی دورہ کوئٹہ کے دوران ملاقاتیں کیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ہفتے کے روز دورہ کوئٹہ کے دوسرے روزکالی نسران نز د کوئٹہ کینٹ اور کوئٹہ بائی پاس پر سرور فاؤنڈیشن کے فلٹر یشن پلانٹس کا افتتاح کر دیا جبکہ اس موقعہ پر سرورفاؤنڈیشن کی چیئر پرسن بیگم پروین سرور،اخوت کے چیئر مین ڈاکٹرامجد ثاقب،سرورفاؤنڈیشن کے خلیق احمد سندھو سمیت دیگر بھی موجود تھے۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے تحر یک انصاف کے صوبائی وزیر سردار یار محمد رند سے بوائز سکاؤٹس کے دفترمیں ان سے ملاقات کی جس میں بوائز سکاؤٹس کے مختلف منصوبوں اور پارٹی امور سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے بات چیت کی گئی جبکہ بیگم پروین سرور نے سماجی کارکن ندیم کاکڑ کے ہمراہ ویمن جیل کوئٹہ کا دورہ کیا اور وہاں خواتین کو مفت ہنر سکھانے کے لیے ہنر گاہ قائم کرتے ہوئے 20سلائی مشینیں بھی فراہم کر دی ہیں۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اپنے دورہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحر یک انصاف کسی ایک صوبے نہیں بلکہ پورے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشا اللہ بلوچستان کے عوام سے وعدے کے مطابق انکو تعلیم اور صحت سمیت تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ بلوچستان کے طلبا کے لیے پنجاب کی تمام یونیورسٹیز کے دروازے کھلے ہیں اور کسی بھی بلوچ طلبا کو فیس نہ ہونے کی وجہ پنجاب کی یونیورسٹیز میں تعلیم سے محروم نہیں رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے طلبا کے لیے ہم نے خصوصی سکالر شپ بھی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا یقین ہے کہ مضبوط اور خوشحال بلوچستان ہی مضبوط اور خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔بیگم پروین سرور نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پنجاب کی جیلوں میں قیدی خواتین کے لئے بھی ہم نے ہنر گاہ سنٹر بنائے ہیں اور اب الحمد للہ بلوچستان میں بھی اس منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پہلے ہمارے 4فلٹر یشن پلانٹس عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کر رہے تھے اور اب مزید 2فلٹر یشن پلانٹس کا بھی افتتاح کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشا اللہ آنیوالے دنوں میں بلوچستان میں دیگر این جی اوز کے ساتھ ملکر ہم مزید فلٹر یشن پلانٹس لگانے کے ساتھ ساتھ عوام کو صحت کی سہولتوں کے لیے بھی اقدامات کر یں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں