ڈھاڈر میں ٹریفک حادثے سے لیویز اہلکار جاں بحق

بولان:ڈھاڈر کے قریب دربی پولیس ایریامیں ٹریفک حادثہ لیویز اہلکار جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق ڈھاڈر کے قریب دربی پولیس ایریامیں مزڈا گاڑی نے موٹر سائیکل گاڑی کو ٹکر ماری دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوارلیویز سپاہی محمد قاسم ولد پیر بخش قوم جلبانی سکنہ گوٹھ جلبانی ڈھاڈر جاں بحق ہوگیا پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کیا جہاں ضروری کاروائی کے بعدلا ش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مرحوم کی تدفین آبائی گاؤں جلبانی کے مقامی قبرستان میں کردی گئی مز ید کاروائی جا ری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں