وادی پنجشیر میں شدید لڑائی جاری، دونوں جانب کامیابیوں کے دعوے

افغانستان کی پنجشیر وادی میں طالبان اور ان کی مخالف فورسز کے درمیان سنیچر کو بھی لڑائی جاری ہے۔پنجشیر پر کنڑول کے حوالے سے فریقین کے متضاد دعوے سامنے ا?تے رہے ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جمعے کو طالبان ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے پنجشیر کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ تاہم مخالف اتحاد نے اس کی تردید کی تھی۔طالبان نے ابھی تک عوامی سطح پر پجنشیر پر کنڑول کے دعوے کے حوالے سے ابھی تک کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔احمد مسعود کے حامیوں کی فورس نیشنل ریزسٹنس فرنٹ (این آر ایف) نے کہا ہے کہ طالبان کی فورسز پنجشیر اور کاپیسا صوبے کی سرحد کے درمیان دربند تک پہنچیں، لیکن انہیں واپس دھکیل دیا گیا۔این آر ایف کے ترجمان فہیم دشتی نے کہا کہ ’ہمارا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔‘ جبکہ طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجشیر میں لڑائی جاری ہے۔ لیکن دارالحکومت بازارک اور گورنر ہاؤس تک جانے والی سڑک پر بارودی سرنگوں کی وجہ سے پیش رفت سست ہوئی ہے۔جمعے کو کابل میں پنجشیر پر طالبان کے قبضے کی خبریں گردش کرنے لگیں اور خوشی میں ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں