ٹاس پر آئی حکومت ٹاس پر چل رہی ہے، مریم اورنگزیب
اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹاس پر آئی حکومت ٹاس پر چل رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹاس پر آئی حکومت ٹاس پر چل رہی ہے، ٹاس سے عہدے لینے والے بیانات سے ہر روز اپنی نوکریاں بچاتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ نوازشریف، شہبازشریف، مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کی فکر چھوڑیں، آٹا چینی بجلی گیس دوائی کی فکر کریں، عمران صاحب اور کرائے کے ترجمان عوام کی فکر کریں جو مہنگائی بے روزگاری کے سمندر میں غوطے کھارہے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت محفوظ ہاتھوں میں ہے ڈالر کی پرواز روکیں جس نے معیشت کی چولیں ہلا دی ہیں۔
Load/Hide Comments


