افغانستان پھر جہادیوں کا گڑھ بن سکتا ہے، جرمنی
برلن:جرمن پولیس کو خدشہ ہے کہ افغانستان ایک مرتبہ پھر جہادیوں بشمول جرمن انتہاپسندوں کا گڑھ بن سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک سینیئر جرمن پولیس افسر سون کورینباخ نے کہا کہ بیس برس قبل فیڈرل کریمینل پولیس آفس(بی کے اے)میں ایک درجن پولیس اہلکار ساری صورت حال کے لیے مقرر تھے۔انہوں نے کہا کہ وہ فکرمند ہیں کہ کہیں طالبان مختلف قسم کی دہشت گرد تنظیموں کو اپنے علاقوں میں برداشت کرنا شروع نہ کر دیں اور پھر سے ان کے علاقوں میں جہادیوں کے تربیتی کیمپ بھی قائم نہ ہو جائیں۔کورینباخ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسے افراد پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں پہلے سے موجود ہیں اور اس کا خطرہ بڑھ گیا ہے کہ اور ممالک سے بھی انتہا پسند طالبان کے ملک کا رخ کر سکتے ہیں۔
Load/Hide Comments


