کنڈملیر میں پکنک منانے والے دو نوجوان ڈوب کر جاں بحق

اوتھل اکراچی سے پکنک منانے کنڈ ملیر آنے والے دو نوجوان ڈوب گئے ایک جاں بحق جبکہ ایک کو زندہ بچا لیا گیا۔ریسکیو زرائع کے مطابق کراچی سے بس کے زریعے اپنے دوستوں کے ہمراہ لسبیلہ کے ساحل کنڈ ملیر کے مقام پر پکنک منانے آنیوالے دو نوجوان نہاتے ہوئے سمندر کے گہرے پانی میں ڈوبنے کے باعث ایک نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک کو زندہ بچالیا گیا نعش اور سمندر میں ڈوب کرمتاثر ہونے والے نوجوان کو بس کے زریعے DHQ ہسپتال اوتھل منتقل کردیاگیا سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت فرہان ولد عمر فاروق ساکن آگرہ تاج لیاری سے ہوئی جو اپنے دوستوں کے ساتھ بس کے زریعے پکنک منانے لسبیلہ کے ساحل کنڈملیر پر آئے تھے ہسپتال میں نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں