صحافیوں کی قربانیوں کو تاریخ میں یاد رکھا جائیگا، آل پاکستان جرنلسٹس کونسل

کوئٹہ +سبی: آل پاکستان جرنلسٹس کونسل (رجسٹرڈ)کے مرکزی سرپرست اعلیٰ گلزار احمد چوہدری، چیئرمین شبیر حسین طوری، مرکزی سیکرٹری جنرل سید طاہر علی، مرکزی سینئر وائس چیئرمین اعجاز احمد بٹ، وائس چیئرمین سید طلعت عباس شاہ، سینئر رہنما سید امتیاز حسین شاہ، بلوچستان کے صوبائی صدر میر جاوید بلوچ، سندھ کے صوبائی صدر زاہد حسین رند نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی میڈیا کا شہداء کی قربانیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار کرتے ہوئے شہداء سے متعلق قوم کو آگاہ رکھنے میں میڈیا کا کلیدی کردار رہاہے دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے صحافیوں کی قربانیوں کو بھی پاکستان کی تاریخ میں یاد رکھی جائے گی اے پی جے سی کے مرکزی عہدیداروں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا نے ہمیشہ ملکی وقار کو بلند کرنے میں اہم رول پلے کیا ہے پاک افواج کی شاندار کارکردگی کو اجاگر کرنے میں ملک بھر کے صحافیوں نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا اور اپنے قلم کیمرے اور اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرکے پاک افواج کی کاوشوں کو اجاگر کرنے میں اہم رول پلے کیا انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹا ف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت پاک افواج کی کامیاب حکمت عملی سے ملک امن کی جانب گامزن ہے 1947سے 2021تک پاک افواج کے جانباز سپاہیوں نے وطن کی سلامتی خوشحالی میں جو کردار ادا کیا وہ کسی سے پوشیدہ نہیں اس دوران دفاع وطن کیلئے سینکڑون کی تعداد میں جوانوں آفیسران نے جام شہادت نوش کیا وطن کی سلامتی پر جان کے نذرانے پیش کرنے والے پاک افواج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اے پی جے سی کے مرکزی عہدیداروں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات کے موقع پر صحافتی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے کئی نامور صحافی بھی ہم سے جدا ہوئے پاک افواج کے ساتھ فرنٹ لائن پر کھڑے جام شہادت نوش کرنے والے صحافیوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں ان شہدائے صحافت میں بلوچستان کے پی کے سندھ پنجاب کے صحافیوں نے بھی قلم اور کیمرے کے استعمال کے دوران جام شہادت نوش کی ان کی بھی قربانیوں کو یاد رکھا جائے آل پاکستان جرنلسٹس کونسل (رجسٹرڈ)کے مرکزی سرپرست اعلیٰ گلزار احمد چوہدری، چیئرمین شبیر حسین طوری، مرکزی سیکرٹری جنرل سید طاہر علی، مرکزی سینئر وائس چیئرمین اعجاز احمد بٹ، وائس چیئرمین سید طلعت عباس شاہ ودیگر عہدیداروں نے کہا کہ یوم دفاع پاکستان ملکی تاریخ کا شاندار اور یادگار دن ہے جس دن قوم نے ملی وحدت یکجہتی اور حب وطنی کا شاندار مظاہرہ کرکے افواج پاکستان کے ہمراہ کئی گنا بڑے دشمن کا غرور توڑاپاک سرزمین کے دشمن آج بھی منفی عزائم کے ذریعے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں مگن ہے مگر محب وطن شہری پاک افواج دشمن کی ہر سازش کا ناکام کرنے کیلئے تیار ہیں ہمیں اپنے وطن کی سلامتی خودمختیاری کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے یوم دفاع کے دن عہد کرتے ہیں کہ ملک کو ہمارے خون کی ضرورت پڑی تو آخری قطرہ بھی نچھاور کریں گے ملک وقوم کی سلامتی وقار کو بلند کرنے کیلئے اپنے قلم اور کیمرہ کا درست استعمال کریں گے دہشت گردی کے خاتمہ اور ملک کا امن کا گہوراہ بنانے کیلئے پاک افواج کے شانہ بشانہ کام کریں گے انہوں نے بھارت میں موجودہ کشمیر کی صورتحال کو رپورٹ کرنے والے صحافیوں کی شہادت پر بھی دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیر کی آزادی نہیں روک سکتا کشمیر میں ظلم وستم انتہا پر ہے جلد ہی کشمیر کی آزادی کو سورج طلوع ہوگا کشمیری بھائیوں کشمیری صحافیوں کا خون رنگ لائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں