اوستہ محمد، پانی ناپید، حکومت مکمل ناکام، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

اوستہ محمد: اوستہ محمد شہر میں محکمہ پی ایچ ای شہر یوں کو پانی فرا ہم کر نے میں نا کام پانی نہ ہو نے سے شہر یوں کو شدید مشکلات کا سامنا،تفصیلات کے مطابق محکمہ پی ایچ ای شہریوں کو پانی فرا ہم کر نے میں مکمل ناکام فردوس کالونی،سلیم کالونی شہید مراد کالونی،میکن محلہ یعقوب محلہ، حسین آ باد سمیت شہر دیگر محلوں میں تین ماہ سے کی فرا ہمی بند ہے پانی نہ ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا اہل محلہ نے کئی بار پانی کے حوالے سے شکایت کی لیکن کوئی بھی عمل نہیں ہوا ہے شہریوں نے ایکس ای این پی ایچ ای سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اوستہ محمد شہر یوں کو پانی کی فرا ہمی کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں اور پانی کی فرا ہمی کو یقینی بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں