چمن، زمین کے تنازعہ پر فائرنگ، ایک افراد جاں بحق دو زخمی
چمن (آن لائن)پاک افغان سرحدی شہر چمن میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے وشوکک باکسنگ کا صوبائی سربراہ جاں بحق جبکہ دو افراد ز خمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سرحدی شہر چمن کے علاقے رحمن کہول میں زمین کی تنازعہ پر دوگروہوں میں تصادم ہوا جس کے دوران فائرنگ سے پاکستان ووشو کک باکسنگ کے صوبائی صدر اور میونسپل اکانٹنٹ آفیسر امان اللہ اچکزئی جاں بحق ہوگئے واقعہ میں 2افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں میں ایک کو کوئٹہ ریفر کردیا گیا لیویز نے موقع پرپہنچ کر علاقے کی ناکہ بندی کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
Load/Hide Comments


