اوستہ محمد سے 12سالہ لڑکا لاپتہ

اوستہ محمد: محلہ سلیم کالونی کے رہا ئشی سہیل احمد جمالی ولد محب علی جمالی 13روز سے گھر سے لا پتہ ہیں جن کی اطلاعی رپورٹ سٹی تھانہ میں درج کی گئی بچے کے ورثاء سخت پر یشان، تفصیلات کے مطابق محلہ سلیم کالونی کے رہا ئشی محب علی جمالی کے بیٹے سہیل احمد جمالی جن کی عمر 12سال ہے جنہیں 13دن ہوئے ہیں وہ گھر سے لا پتہ ہے جن کی اطلاعی رپورٹ بھی اس کے بھائی نبی داد جمالی نے سٹی تھانہ اوستہ محمد میں در ج کرا ئی ہے ورثاء نے شبہ ظا ہر کیا ہے کہ ہمارے کو کسی نے اغواء کیا ہے ورثاء نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ ہمارے بیٹے کو تلاش کر نے میں ہماری مدد کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں