قلات، منشیات فروش سرگرم، گرفتاری سے بچنے کیلئے شہر کے گلی کوچے مسکن، عوامی حلقوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ

قلات:قلات میں منشیات فروش سرگرم ہو گئے ہیں منشیات فروش نے بازار میں پولیس کی گرفتاری سے بچنے کے لئے منشیات فرشوں نے شہر کے گلی کوچوں کو اپنا مسکن بنادیا اور چھوٹے بچوں کے زریعے ہیروئن چرس کرسٹل شیشہ اور دیگر نشہ آور چیزیں فروخت کرنے لگے ہیں حکام منشیات فرشوں کے خلاف کاروائی کرکے نو جوانوں کی مستقبل کو محفوظ بنائیں عوامی حلقو ں نے مطالبہ کردیا قلات میں منشیات فروش ایک پھر سرگرم ہو گئے ہیں منشیات فروشوں نے ویران گلی کوچوں میں ہیروئن چرس کرسٹل شیشہ اور دیگر دیگر نشہ آور اشیا معصوم بچوں کے زریعے فروخت کرنے لگے قلات کے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ منشیات فروش مخصوص لوگوں کومنشیات بیچتے ہیں جس سے نوجوان نسل تیزی سے منشیات کا عادی ہورہی ہیں انہوں نے کہا کی پولیس کیا جانب سے بازار اور قریبی علاقوں میں متعدد بار کاروائی کے بعد اب منشیات فروشوں نے شہر کی گلی کوچوں میں منشیات کا کاروبار شروع کر دیا انہوں نے کہا کہ منشیات فروش دن اور رات کے وقت نوجوانوں کو منشیات فروخت کرتے رہتے ہیں انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں