حب چوکی میں کارروائی، مطلوب شخص گرفتار

حب؛حب سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جھل مگسی پولیس کو ڈکیتی کے کیس میں مفرور مطلوب ملزم گرفتارکرلیاہے۔گزشتہ روز ایس ایس پی لسبیلہ طارق الہی مستوئی اور ایڈیشنل ایس پی لسبیلہ کیپٹن (ر) صدام حسین خاصخیلی کی ہدایت، ڈی ایس پی حب سرکل یونس رضا کی زیر نگرانی ایس ایچ او حب سٹی یار محمد کمانڈو نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرکے جھل مگسی پولیس کو ڈکیتی کے کیس میں مطلوب مفرور ملزم علی اکبر عرف اکبر علی ولد علی محمد کو گرفتار کرکے جھل مگسی پولیس کے حوالے کردیا۔ ایس ایچ او حب سٹی یار محمد کمانڈو کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں