کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، عوام گھروں میں رہیں،جام کمال

کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلو چستان جا م کما ل خان نے صو بے کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عوام سما جی رابطوں اورغیر ضروری طو ر پر گھروں سے نکلنے سے پرہیز اور ما سک کا استعمال کریں،کو ئٹہ کے بعد ضلع جعفر آ با د میں بھی کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد میں اضا فہ ہوا ہے۔جمعرات کے روز انہوں نے کمشنر نصیرآبا دکو ہدایت کی کہ جعفرآباد سمیت نصیرآباد ڈویژن میں کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کو مزید موثر بنایا جائے،انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔کوئٹہ کے علاوہ ضلع جعفرآباد سے بھی کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اس لئے عوام سماج رابطوں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر آنے سے گریز کریں بلکہ وہ ماسک کا استعمال بھی کریں۔انہوں نے کہا ہے کہ جعفرآباد میں متاثرہ افراد کے ٹیسٹ نمونے لیکر کوئٹہ ٹیسٹنگ لیبارٹری کوبھیجا گیا ہے جس خاندان کے افراد میں کرونا وائرس کی مو جو دگیکی تصدق ہو ئی ہے اس خاندان کے افراد دبئی سے آئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں