بلوچستان کرونا وائرس،مزید 37کیسزرپورٹ

کوئٹہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 37کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد31565ہوگئی،محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے چار اضلاع کوئٹہ سے 18،تفتان، گوادر، تر بت، ڈیرہ بگٹی سے 4,4،جبکہ نوشکی تین کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک مجمو عی طوپر متاثرہ افراد کی تعداد 31565 ہو گئی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلنے کی شرح 4.82 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے مزید 52افراد صحت یاب ہوگئے جس کے بعد صحتیاب ہو نے والوں کی تعداد 30880ہو گئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کو رونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد343ہے ان افراد میں سے 8ہسپتالوں میں ز یر علاج ہیں جن میں سے 3ہائی جبکہ 1 لو آکسیجن فلو پر زیر علاج ہے جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے باعث اب تک 342اموات ہوچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں