پرویز الہی کے پنجاب میں وزیر اعلی کے طور پر سامنے آنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں‘احسن اقبال
لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں چوہدری پرویز الہی کے پنجاب میں وزیر اعلی کے طور پر سامنے آنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق احسن اقبال نے کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کے مینڈیٹ کو چرایا گیا،پنجاب میں انتظامی بد حالی ہے اورسیاسی تبدیلی ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ خواجہ بردارن کی پرویز الہی سے ملاقات ذاتی حیثیت میں تھی،خواجہ بردران کے پرویز الہی خاندان سے دیرینہ تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کورونا پر موثر حکمت عملی نہیں بنا پا۔کورونا کے معاملے پر بننے والی پارلیمانی کمیٹی بھی غیر موثر ہو گئی ہے۔
Load/Hide Comments