بلوچستان میں کورونا کے مزید 32کیسز رپورٹ

کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا وائرس کے32کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی عداد31597ہوگئی،محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے پانچ اضلاع کوئٹہ سے 19،مستونگ سے 6،لو رلائی، تربت سے 3,3جبکہ لسبیلہ سے ایک کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک مجمو عی طوپر متاثرہ افراد کی تعداد 31597ہو گئی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلنے کی شرح 3.22فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے مزید30افراد صحت یاب ہوگئے جس کے بعد صحتیاب ہو نے والوں کی تعداد30910ہو گئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کو رونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد345ہے ان افراد میں سے 7ہسپتالوں میں ز یر علاج ہیں جن میں سے 3ہائی آکسیجن فلو پر زیر علاج ہے جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے باعث اب تک 342اموات ہوچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں