پنجشیر، امراللہ صالح کے بڑے بھائی روح اللہ صالح جاں بحق، تدفین کی اجازت نہیں دی جا رہی،لواحقین

پنجشیر(انتخاب نیوز) امراللہ صالح کے بڑے بھائی روح اللہ صالح جاں بحق، تدفین کی اجازت نہیں دی جا رہی،لواحقین کے مطابق طالبان انہیں تدفین کرنے سے روک رہے ہیں ۔ افغان میڈیا کے مطابق روح اللہ صالح کو پنجشیر میں طالبان نے مارا ہے ۔ خیال رہے کہ اس وقت پنجشیر میں مزاحمتی فورسز اور طالبان کے درمیان شدت کی جنگ جاری ہے۔ مزاحمتی فورسز پہاڑوں کے اندر چلے گئے ہیں اور گوریلا جنگ کا اعلان کر دیا ہے ۔ مزاحمتی فورسز کے کمانڈروں نے کچھ علاقے پنجشیر سے واپس لینے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں