ایک ڈیڑھ ماہ میں وباء پر قابو پالیا جائیگا، زمرک خان اچکزئی

پشین,صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہاہے کہ صوبائی حکومت کورونا کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے کورونا عالمی وباء ہے جو پوری دنیا اسکی لپیٹ میں آچکی ہے ہمیں کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے عرضی لاک ڈاؤن کے نفاذ اور احتیاطی تدابیر سے کورونا کو جڑ سے ختم کیا جاسکتا ہے اُمید ہے ایک ڈیڈھ میں اس وباء پر قابو پالیا جائیگا یہ بات انہوں نے پشین میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اور کیڈیٹ کالج پشین میں قائم قرنطینہ سینٹر میں کورونا سے متعلق ضلعی انتظامیہ کی انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد ریسٹ ہاؤس پشین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن عثمان علی خان،ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری، ایس پی محمد ایوب اچکزئی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشین امین اللہ ناصر، اسسٹنٹ کمشنر حضرت ولی کاکڑ، ایس ڈی پی او عبداللہ خان مندوخیل،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سید عبدالحنان آغا، ایس ایچ او چوہدری ادریس اور دیگر آفیسران انکے ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا کہ لاک ڈاؤن صرف کوئٹہ اور پشین میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں ہے حکومت نے لاک ڈاؤن سے متاثرہ غریب عوام کیلئے راشن پیکج کا اعلان کیا ہے جسکی باقاعدہ تقسیم کا عمل بھی شروع کردیا گیا ڈسٹرکٹ پشین کے تقریباً چھ سے آٹھ ہزار مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جارہا ہے یہ سلسلہ صوبے کے تمام اضلاع میں جاری ہے انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پشین کے دورے کا مقصد کورونا کے حوالے سے قرنطینہ سینٹر اور آئیسولیشن وارڈ میں انتظامات کا جائزہ لینا ہے کورونا وائرس کب ختم ہوگا کوئی نہیں بتاسکتا البتہ سوشل ڈسٹینس اور احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرنے سے اس عالمی مرض کو ختم کیا جاسکتا ہے خدانخواستہ اگر تاجر برادری لاپرواہی کرتی ہے تو کیس سامنے آنے کی صورت میں ذمہ داری اُن پر عائد ہوگی عوام کو چاہئے کہ وہ اپنی صحت اور خوراک کا خیال رکھیں زندگی ایک بار ملتی ہے احتیاط کرنے سے انسان بہترین زندگی گزار سکتا ہے ہمیں گورنمنٹ کے ساتھ تعاون کرنا ہوگی انہوں نے کورونا سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری، ایم ایس عبدالحنان آغا اور انکی ٹیم سمیت پیرا میڈیکل اسٹاف کی کارکردگی قابل تعریف ہے حکومت کے تمام ڈیپارٹمنٹس ملکر کورونا کیخلاف جدوجہد کرئیگی انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی نافذ ہے زراعت کے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے اسپرے کررہے ہیں زمیندار طبقہ پریشان نہ ہو جلد اس کے خاتمے کیلئے مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ دریں اثناء صوبائی وزیرزراعت نے ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ اور واٹر مینجمنٹ آفس کا بھی دورہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں