بلا امتیاز لوگوں کی خدمت، ترقی و خوشحالی ہمارا مشن ہے، محمد خان لہڑی

تمبو:صوبائی مشیر محنت و افرادی قوت حاجی محمد خان لہڑی نے کہاہے کہ عوامی مفادات پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں بلاامتیاز لوگوں کی خدمت اور علاقے کی ترقی وخوشحالی ہمارا مشن ہے کوئی بلند بانگ دعوے نہیں کرتے عوام سے جو وعدے کئے انہیں پورا کر نے کی بھرپورکوشش کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے لہڑی ہاس ڈیرہ مراد جمالی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاحاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ حلقہ انتخاب میں تعلیم،صحت،بجلی روڈ سیکٹرز کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں اور کم ترقی یافتہ علاقوں میں تمام سہولیات کی فراہمی اور اسٹرکچر کی مضبوطی کے لیے موثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تین سالوں میں ہم نے تاریخی اقدامات اٹھائے ہیں اس کے عوام خود گواہ ہیں حلقہ انتخاب کو مزید ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن کیا گیا ہے نصیرآباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی معیاری تکمیل سے عوام کی زندگیوں میں نمایاں تبدیلی نظر آئے گی ہم حلقہ انتخاب میں تعلیم،صحت آبنوشی اور زریع آمدورفت میں بہتر ی لانے کیلئے متعدد ترقیاتی منصوبوں پر تیزرفتار ی سے کام جاری ہے انفرادی منصوبوں کی بجائے احتماعی منصوبے شروع کئے گئے ہیں جن کی بروقت اور معیاری تکمیل سے زیادہ سے زیادہ لوگ ان منصوبوں سے مستفید ہونگے اورتمام ترقیاتی منصوبوں کی سو فیصد تکمیل کو ہر صورت ممکن بنایا جائیگا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پورے صوبے کی یکساں تعمیر وترقی پر یقین رکھتی ہے اور اس مقصد کیلئے صوبے کے تمام اضلاع میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جن کی بروقت اور معیارکے مطابق تکمیل سے دیرپا ترقی اور خوشحالی کی راہ ہموار ہوگااور عوام کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کا اصل مقصد عوام کی بہتر انداز میں خدمات کی فراہمی یقینی بنانا ہے تاکہ لوگوں کے بنیادی مسائل حل ہوسکے جس کیلئے صوبائی حکومت تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے ہماری کوشش ہے کہ ہر علاقے کے عوام کو ان کی تو قعات اور ضروریات کے مطابق سہو لیات کی فراہمی ممکن بنائیں تاکہ ایسے ترقیاتی منصوبے عوام کو سہو لیات کی فراہمی کے سلسلے میں سنگ میل ثابت ہوسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں