شما لی مقدونیہ، ہسپتال میں آتشزدگی سے 10 افراد ہلاک

ترانہ:شما لی مقدونیہ کے مغربی شہر تیتوومیں کرونا وائرس کے مریضوں کے لیے ایک عارضی اسپتال میں بدھ کی رات آتشزدگی سے کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے۔وزیر صحت وینکو فلپس نے ٹویٹر پر بتایا کہ(پاکستانی معیاری وقت کے مطابق جمعرات کی صبح 6بجے)مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے کے قریب لگنے والی آگ بجھا دی گئی ہے ۔شمالی مقدونیہ کے وزیر اعظم زوران زایف نے فیس بک پر بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکیں۔انفارمیشن نیوز ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق تیتوو اور سکپجے شہروں میں میونسپل استغاثہ دفتر کے پانچ پراسیکیوٹرز جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔زایف اور صدر سٹیوو پینڈارووسکی نے متاثرین کے اہل خانہ اور رشتہ داروں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور فیس بک پر زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمناں کا اظہار کیا ہے۔حال ہی میں شمالی مقدونیہ میں کرونا وائرس بیماری کے کیسز اور اموات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 702 نئے کیسز اور 24 اموات رپور ٹ ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں