بھکر میں پرائمری اسکول سے سانپ نکل آیا، بچے محفوظ

بھکر (این این آئی)بھکر میں پرائمری اسکول سے سانپ نکل آیا، رہائشیوں نے سانپ کو مار ڈالا، تمام بچے محفوظ رہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق چک 73 بلوچی حوت والا کے پرائمری اسکول سے بلیک کوبرا سانپ نکل آیا۔ طلبہ کے شور پر قریبی آبادی سے لوگ جمع ہوگئے اور بندوق سے فائر کر کے سانپ کو مار دیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بھکر کے علاقے میں بلیک کوبرا سانپ نہیں پائے جاتے، یہ سانپ دوسرے علاقوں سے آ جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں