ڈی جی آئی ایس آئی کی میزبانی7ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کے سر براہاں کا اجلاس خطے میں امن کیلئے متحد

اسلام آباد : افغانستان کی صورت حال پر علاقائی ملکوں کے خفیہ اداروں کے سربراہوں کا اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا، انٹیلی جنس چیفس کے اجلاس کی میزبانی ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض احمد نے کی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اجلاس میں چین، ایران، روس کے انٹیلی جنس سربراہان نے شرکت کی، اجلاس میں قازقستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے انٹیلی جنس چیفس نے بھی شرکت کی۔ افغانستان میں امن و استحکام کے لیے سیکیورٹی صورت حال پر غور کیا گیا جبکہ خطے میں دیرپا امن و سلامتی کی صورتحال پربھی بات چیت کی گئی۔ تمام انٹیلی جنس چیفس نے خطے میں دیرپاامن اور استحکام کیلئے مشترکہ اقدامات اٹھانے کے حوالے سے بھی غور کیا۔ ذرائع کے کہنا ہے کہ اس ملاقات میں افغانستان کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ خطے میں دیرپا امن و سلامتی کی صورتحال پربھی بات چیت کی گئی۔ تما م انٹیلی جنس سربراہان نے خطے میں دیرپا امن اور استحکام کیلئے مشترکہ اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان کے درمیان انٹیلی جنس شیئرنگ پر اتفاق کیا گیا اور انٹیلی جنس شیئرنگ کا میکانزم بھی تیار کیا گیا۔ افغانستان میں امن اور استحکام کی کوششوں میں پاکستان پیش پیش ہے، وفاقی دارالحکومت میں چین، ایران، روس اور تاجکستان کے انٹیلی جنس چیفس نے اہم ملاقات کی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو افغانستان کی سکیورٹی صورتحال سے متعلق اسلام آباد میں ایران، روس، چین اور تاجکستان کے انٹیلی جنس چیفس نے ملاقات کی، ملاقات ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی)انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی)لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی میزبانی میں ہوئی۔ذرائع کے کہنا ہے کہ اس ملاقات میں افغانستان کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ خطے میں دیرپا امن و سلامتی کی صورتحال پربھی بات چیت کی گئی۔کابل میں پاکستانی سفیر نے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم افغانستان میں امن واستحکام کیلئے کام کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں