جعفر آباد،پانی کی فراہمی ممکن نہیں ہو سکی، عوام ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر
جعفرآباد:ڈیرہ اللہ یار میں عدالتی احکامات کے باوجود پانی کی فراہمی ممکن نہ ہوسکی واٹر سپلائی کے تالابوں میں پانی کا ذخیرہ چند روز کا رہ گیا گنجان آبادی کے مکین ٹینکر مافیا کے ہاتھوں لٹ رہے پی ایچ ای حکام نے پانی فراہمی کے بجائے ہاتھ کھڑے کردیے ہیں شہر میں قلت آب کے خلاف ڈسٹرکٹ بار کی درخواست پر جوڈیشل مجسٹریٹ ون نے پی ایچ ای حکام کو حکم دیا تھا کہ شہر میں جاری پانی بحران پر قابو پا کر شہریوں کو پینے کا پانی فراہم کیا جائے عدالتی واضح احکامات کے باوجود پی ایچ ای حکام پانی بحران پر قابو پانے اور شہریوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے میں ناکام نظر آرہے ہیں واٹر سپلائی کے تالابوں میں چند روز کا ذخیرہ بچ گیا واٹر سپلائی کے تالابوں میں آئندہ دو روز تک پانی کی ترسیل ممکن نہ ہوسکی تو بحران مزید بڑھ سکتا ہے اس وقت بھی شہر کے گنجان آبادی کے محلوں شہید مراد کالونی بلوچ کالونی جتوئی کالونی گولہ کالونی عمرانی کالونی و دیگر علاقوں میں پانی ناپید ہے شہری دن رات پانی کے حصول کے لیے سرگرداں ہیں جبکہ ٹینکر مافیا پچیس سو سے تین ہزار روپے میں پانی فروخت کر رہے ہیں پی ایچ ای حکام واٹر چینل میں پانی نہ ہونے کا جواز بتا کر پانی فراہمی سے انکار کر رہے ہیں جبکہ ٹینکر مافیا پی ایچ ای کے اسی واٹر چینل سے روزانہ درجنوں ٹینکر بھر کر فروخت کر رہے ہیں شہریوں سیاسی سماجی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے بارہا احتجاج اور پی ایچ ای حکام کو درخواست کے باوجود پانی کی فراہمی یقینی نہیں بنائی جارہی ایکسین پی ایچ ای ذاکر حسین جمالی نے دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ پی ایچ ای شہریوں کو پانی فراہم نہیں کرسکتا جن علاقوں میں پانی ناپید ہے مکین ٹینکر کے ذریعے پانی خرید کر استعمال کریں شہر میں قلت آب کے باعث صورتحال روزبروز سنگین ہوتی جارہی ہے پی ایچ ای حکام بحران پر قابو پانے کے بجائے مختلف بہانے کرکے خود کو بری الزمہ قرار دے رہے ہیں شہریوں توقیر شاہ، احسان شاہ، فاروق لانگو، اسد تنیو ودیگر نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں پانی کی سنگین صورتحال کا نوٹس لیکر پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔


