بلوچستان کا خواب جلد پورا ہوگا اقتدار عوام کی امانت ہے، شازین بگٹی

سبی: وزیراعظم پاکستان کے مشیر قومی مفاہمتی عمل پاکستان وجمہوری وطن پارٹی کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نوابزادہ شاہ زین خان بگٹی نے کہا ہے کہ جمہوری وطن پارٹی بلوچستان کی ترقی عوام کی خوشحالی کے ساتھ ساتھ امن کے قیام کے لئے ہر فورم پر جدوجہد یقینی بناکر خوشحال ترقی یافتہ پرامن بلوچستان کا خواب جلد پورا کرے گی اقتدار عوام کی امانت ہے عوام کو درپیش مسائل کا حل ہمارا مقصد ہے جمہوری وطن پارٹی بلا رنگ ونسل خدمات کا سلسلہ جاری رکھے گی حلقہ انتخاب سمیت بلوچستان میں تعلیم صحت کے شعبوں کی ترقی پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے پارٹی کارکناں ہمارا قیمتی سرمایہ ہے ان کے مسائل کو حل کریں گے کارکناں جمہوری وطن پارٹی کے عہدیدار اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرکے عوام کو درپیش مسائل کا تدارک ممکن بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمہوری وطن پارٹی کے ضلعی آرگنائزر سبی خان بشیر خان باروزئی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی آرگنائزر حاجی ابراہیم لہڑی، مرکزی ڈپٹی آرگنائزر محمد عظیم بٹ صوبائی آرگنائزر میر شمس کرد، چوہدری نوید احمد جمہوری وطن پارٹی سبی کے محمد حسین گورگیج، محمد اسلم خجک، زاہد خان باروزئی بھی موجود تھے۔وزیراعظم پاکستان کے مشیر قومی مفاہمتی عمل پاکستان وجمہوری وطن پارٹی کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا کہ عوام کی بھرپور حمایت جمہوری وطن پارٹی پر اعتماد کا واضح ثبوت ہے ہمیں اقتدار عزیز نہیں بلکہ ہمیں عوامی مفادات سب سے پیارے ہیں اسمبلیوں میں جانے کا مقصد علاقائی مسئلہ مسائل عوامی مشکلات کو حل کرنا ہے جمہوری وطن پارٹی نے ہمیشہ بلارنگ ونسل عوام کی خدمت کا تسلسل برقرار رکھا آج عوام کی طاقت ہمارے ساتھ ہے عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے عوامی مسائل ومشکلات کا دور کرنے کیلئے سیاسی و عملی میدان میں جدوجہد جاری ہے ہمارا مقصد لوگوں کی ہر فورم پر راہنمائی کے ساتھ ساتھ ان کو درپیش مسئلہ مسائل کا حل ہے حلقہ انتخاب میں شامل علاقوں کی ترقی عوام کو درپیش مسائل ومشکلات کو دور کرنے کیلئے ترجیح بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھائیں جائیں گے ہم وعدے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے عوام کے دلوں میں جگہ بنائی ہے اب حلقہ انتخاب کی عوام کو درپیش مسائل کا خاتمہ کرنا ہماری ذمے داریوں میں شامل ہے اپنے اباؤاجداد کی راویات کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے حلقہ انتخاب سمیت بلوچستان میں عوام کو درپیش مسئلہ مسائل کا تدارک کریں گے بہت جلد سبی کا تفصیلی دورہ کروں گا کارکناں سمیت علاقہ کی عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ کیاجائے گا اس موقع پر خان بشیر خان باروزئی نے سبی میں جمہوری وطن پارٹی کی کارکردگی کارکناں کے مسئلہ مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ آپ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر بلوچستان کے مثالی امن کو بحال رکھنے میں کامیاب ہونگے جمہوری وطن پارٹی کو ہر چھوٹے بڑے علاقوں میں مکمل فعال بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں