دکی، زیارت کے علاقے میں گاڑی کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق

دکی:نانا صاحب زیارت کے علاقے میں گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دوبھائیوں میں سے ایک جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دوبھائیوں میں بڑا بھائی عصمت اللہ ولد محمد طاہر قوم ترین سکنہ کلی کوچی جاں بحق جبکہ چھوٹا بھائی اسداللہ شدید زخمی ہوگیا ہے۔لاش اور زخمی کو سول ہسپتال دکی منتقل کردیا گیا ہے لیویز فورس گاڑی کی تلاش کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں