کورونا وائرس، حکومت غفلت اور اقرباء پروری میں سرفہرست ہے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے تدارک میں غفلت کا مظاہرہ کرنے والی نااہل صوبائی حکومت راشن کی تقسیم میں اقربا پروری کے ساتھ سہرفہرست ہے۔ کورونا وائرس سیمتاثرہ روازانہ اجرت والوں کی روزی روٹی کی زمہ داری حکومت کی ہے۔لیکن افسوس کہ ریلیف کے کام کو سیاسی بنیاد کی نذر کیا گیا ہے۔کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ غیر منصفانہ راشن کی تقسیم کرکے حق داروں کے بجائے سیاسی اثرورسوخ و اقربا پروری پر عمل پیرا ہے۔۔نیشنل پارٹی انتظامیہ کی اس منفی عمل کی بھر پور مزمت کرتی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ کورونا وائرس ایک عالمی وبا ہے۔اور اس نے دنیا بھر کو سیاسی معاشی سماجی اور نفسیاتی مسائل کا شکار کردیا ہے۔غریب و نادار طبقہ روٹی کے حصول میں مشکلات کا شکار ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ ایسے موقع پر ریاست اپنے عوام کی کفالت کے لیے روڈ میپ تشکیل دیتی ہے۔اور ریلیف و کفالت کے کام میں شفافیت و میرٹ کو ترجیح دیتی ہے۔تاکہ حق دار کو حق ملے۔بیان میں کہا گیا کہ افسوس ہے کہ کورونا وائرس کی تدارک کے لیے حکومت تو غفلت کا مظاہرہ کررہی ہے۔لیکن اس کے برعکس ریلیف کے کام میں اقربا پروری و منظور نظر افراد کو نوزا جارہا ہے۔جس میں حق دار کی حق تلفی اور ووٹرز مستفید کیا جارہاہے۔اس میں ستم ظریفی ہے کویٹہ کی ضلعی انتظامیہ کو بھی سیاسی بنایا گیا ہے۔جو راشن کی تقسیم کو حکمران طبقہ کی خوشنودی حاصل کرنے کی بھینٹ چڑھا رہا ہے۔اور حقیقی افراد کی صرف عزت و نفس کو مجروح کیا جارہا ہے۔جو کہ قابل افسوس و مذمت ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں