حکومت تعلیم صحت سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے، محمد خان لہڑی

نصیرآباد؛ صوبائی مشیر محنت و افرادی قوت حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت صوبے میں تعلیم صحت سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیئے اہم اقدامات اٹھا رہی ہے نصیر آباد میڈیکل کالج کے لیئے دو ارب روپے کی خطیر رقم کی منظوری دے دی گئی ہے بہت جلد کالج کاتعمیراتی کام کا آغاز کیا جائے گا جب کہ زرعی یونیورسٹی کے منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے نصیر آباد میں مواصلات کے شعبے میں کروڑوں روپوں کی لاگت سے مختلف بلیک ٹاپ روڈز پر عمل در آم د کو یقینی بنایا جا رہا ہے ہماری اولین کوشش ہے کہ علاقے میں ترقی و خوشحالی لا کر عوام کے بنیادی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے جس کے لیئے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے ا ن خیالات کا اظہارانہوں نے پریس کلب ڈیرہ مراد جمالی کے جنرل سیکرٹری علی جان منگی کی قیادت میں ملنے والے صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی مشیر محنت و افرادی قوت حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ ڈیرہ مراد جمالی ٹو فیض آبادبلیک ٹاپ روڈ کا کام تیزی سے جاری ہے اس میگاپروجیکٹ کی تکمیل سے نصیر آباد میں ترقی کی نئی راحیں کھلیں گی عوام کو آمدرفت کی سہولیات میسر ہوں گی ہم نے عوام کی خدمت کا تہہ کر رکھا ہے منفی پروپیگنڈہ کرنے والوں کو حکومتی کارکردگی ہضم نہیں ہورہی ہیں ہمارا یہ ترقی کا وژن جاری و ساری رہے گا منجھوشوری ٹو مگسی شاخ 60ڈپ تک روڈ مکمل کرلیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنی عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے عوام سے کیئے گئے تمام وعدے پورے کررہے ہیں حلقہ پی بی 12تمبو کے مسائل جن میں صحت،تعلیم،مواصلات تعمیرات لوکل گورنمنٹ و دیگر شامل ہے ان کو ترجیح بنیاد پرحل کرکے عملی اقدامات اٹھا کر دیرینہ پسماندگی کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے انھوں نے کہاکہ تعلیم کے حوالے سے حلقہ انتخاب میں پرائمری مڈل ھائی سکولز کو اپ گریڈ کردیا گیا ہے اور علاقے کے غریب والدین کے مشکلات کا خاتمہ کردیاہے منجھوشوری سٹی سمیت علاقوں کے گاؤں گاؤں میں بلیک ٹاپ روڈز بناکر لوگوں کوسفری دشواریوں سے نجات دلایاہے بے روزگار نوجوانوں کو ملازمتیں دیکر ان کے خاندان کے مستقبل کوترقی پر گامزن کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں