تبدیلی سرکار عوام کے حق میں آواز اٹھانے والوں کی آواز خاموش کرانے کے درپے ہے، ملک نصیر شاہوانی
کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیراحمدشاہوانی نے کہاہے کہ میڈیا کوکنٹرول کرکے آزادی اظہار رائے پرقدغن لگایاجارہاہے،تبدیلی سرکار عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے آواز اٹھانے والوں کی آواز خاموش کرانے کے درپے ہیں،بلوچستان نیشنل پارٹی محکوم ومظلوم عوام کی ترجمان جماعت ہے،میڈیا اتھارٹی بل کے ذریعے آزادی اظہار رائے پر کسی صورت قدغن لگانے کی اجازت نہیں دینگے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ملک نصیراحمدشاہوانی نے کہاکہ تبدیلی سرکار عوام سے آزادی اظہار رائے چھیننے کیلئے میڈیا کوکنٹرول کرنے کی کوشش کررہی ہے،میڈیا اتھارٹی بل کے خلاف بھرپور آواز بلند کی جائے گی،میڈیا متوسط طبقے کی آواز بن کر ان کے مسائل اقتدار کے ایوان تک پہنچانے میں اپنا کرارادا کرتے ہیں لیکن تبدیلی سرکار کی جانب سے میڈیا اتھارٹی بل عوام سے میڈیا کو کنٹرول کرکے عوام کو آزادی اظہار رائے بھی چھیننے کی کوشش کررہاہے جو انتہائی قابل مذمت اقدام ہے،انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت کے معاملے، حق روزگار پر ہم ایک پیج پر ہیں، بحیثیت جمہوری جماعت بی این پی نے ہمیشہ میڈیا کی آزادی،محکوم ومظلوم عوام کیلئے آواز بلند کی ہے۔انہوں نے کہاکہ صحافیوں سے ان کی اپیل کا حق بھی چھینا جارہا ہے کیونکہ یہ ایک معاشی ڈاکا ہے جس کے تحت صحافیوں کو بے روزگار کرنے کی کوشش ہے۔بلوچستان نیشنل پارٹی اس غلامانہ طرز اقدام کو کسی طرح قبول نہیں کریگی ملک بھر بالخصوص بلوچستان کے ایسے صحافی حضرات بھی موجود ہیں جنہوں نے اپنے قلم کا سودا نہیں کیاہے اور ہمیشہ سچ اور حق کیلئے آواز اٹھاتے رہے ہیں۔انہوں ن ے کہاکہ جب تک ہم اپنے حقوق حاصل نہیں کر لیتے، جب تک اس بے لگام گھوڑے کو لگام نہیں ڈال دیتے جب تک ہم آپ کے ساتھ، قوم کے ساتھ اور آئین اور قانون کے لیے جنگ لڑتے رہیں گے۔


