دکی، ٹینڈر تنازعے پر ایک ہی قبیلے کے دو گروہوں میں تصادم، 3افراد زخمی

دکی:ٹینڈر کے تنازعے پر ایک ہی قبیلے کے دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ائیر ی گیشن آ فس میں ٹینڈر کے تنا زعہ پر ایک ہی قبیلے کے دو گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے جبکہ ایک شخص ہسپتال میں اپنی پستول کی گولی چلنے سے زخمی ہوافائرنگ سے زخمی ہونیوالے 2 افراد میں ہمایوں خان ولد صوبیدار خان اور امجد خان ولد سعید علی خان قوم لونی شامل ہیں۔ہسپتال میں اپنے پستول کی اتفاقیہ گولی چلنے سے زخمی ہونیوالے شخص کی شناخت محی الدین ولد حاجی خورشید لونی کے نام سے ہوگئی۔تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں