عمران خان لاپتہ افراد کی بازیابی کا اپنا وعدہ پورا نہیں کر رہا، نصراللہ بلوچ

کوئٹہ :وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان لاپتہ افراد کی بازیابی کا اپنا وعدہ پورا نہیں کررہا ہے انہوں نے کہا کہ رواں سال فروری میں ہم نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے ڈی چوک اسلام آباد میں دھرنا دیے تھے تو ہماری ملاقات وفاقی وزیر شیخ رشید،لا مسنٹر فروغ نسیم،انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری،لاپتہ کمیشن کے سربرہ جسٹس (ر) جاوید اقبال اور مارچ میں وزیراعظم عمران خان سے ہوئی تھی ہمیں یقین دھانی کرائی گئی کہ وفاقی حکومت لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنانے نیں اپنی کردار ادا کرے گی لیکن اب چھ ماہ ہورہا ہے لیکن لاپتہ افراد کے مسلے میں خاص پیش رفت نہیں ہوئی جس کی وجہ سے لاپتہ افراد کے اہلخانہ شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہورہے ہیں اس لیے ہم وفاقی اور صوبائی حکومت سے ایک دفعہ پھر گزارش کرتے ہیں کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنا کر غمزادہ خاندانوں کو اذیت سے نجات دلائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں