اپوزیشن اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن واپس لے، قدوس بزنجو کا ملک سکندر ایڈوکیٹ سے ٹیلیفونک رابطہ

کوئٹہ :اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی میرعبدالقدوس بزنجو نے امید ظاہر کی ہے کہ کووڈ 19 (کورونا وائرس)کے پیش نظر اپوزیشن اراکین اسمبلی اجلاس کیلئے جمع کرائے گئے ریکوزیشن واپس لیکر اسمبلی ممبران،اسٹاف اور عملے کے دیگر افراد کے اس وائر سے پیشگی بچاؤ کیلئے کرداراداکرینگے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ سے ٹیلی فونک رابطہ کے موقع پرکیا۔اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر سے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے جمع کرائے گئے اسمبلی اجلاس کے ریکوزیشن سے متعلق بات چیت کی اور اپوزیشن لیڈر ملک سکندرایڈووکیٹ سے گزارش کی کہ وہ موجودہ صورتحال میں اسمبلی اجلاس کیلئے جمع کرائے گئے ریکوزیشن کو واپس لیں کیونکہ ان حالات میں اسمبلی اراکین،عملے اور دیگر کااجلاس کے موقع پراکھٹا ہوناخطرے سے خالی نہیں اس موقع پر اپوزیشن لیڈر نے دیگر اراکین کے ساتھ مشاورت کے بعد ردعمل دینے کی حامی بھری۔

اپنا تبصرہ بھیجیں