وزیراعظم کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی کورونا وائرس سے اموات پر افسوس کااظہار

اسلام آبا د:وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی کورونا وائرس سے اموات پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیا ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کے خلاف عالمی جنگ میں صف اول کے طورپر خدمات انجام دیتے ہوئے کئی پاکستانی جاں بحق ہوئے۔وزیراعظم نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کااظہارکرتے ہوئے اس وائرس سے متاثرہ افرادکی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔وزیراعظم نے کہاکہ ہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھلاسکتے کیونکہ ہمارا فخر اور عظیم ترین اثاثہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ترسیلات زر اورعطیات کی فراہمی کے ذریعے ملکی ترقی میں اہم کردارادا کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں