چمالنگ حادثے کے متعلق انکوائری کمیٹی قائم، متاثرہ کان سیل کر دی گئی

دکی :دکی کے علاقے چمالنگ میں کوئلہ کان حادثے کے متعلق حکومت بلوچستان نے انکوائری کمیٹی قائم کرکے متاثرہ کان سیل کردی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چمالنگ کے علاقے انگور شیلہ میں کوئلہ کان حادثے کی تحقیقات کے لئے حکومت بلوچستان نے چیف انسپکٹر آف مائنز کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کرکے متاثرہ کان سیل کردی ہے۔ ڈپٹی کمشنر دکی عظیم کاکڑ نے چمالنگ کوئلہ کان حادثے میں ہلاکتوں پر سیکرٹری مائنز کو خط لکھ کر بتایا کہ سیفٹی آلات نہ ہونے اور چیکنگ نہ کرنے کی وجہ سے حادثات رونما ہورہے ہیں جس پر سیکرٹری مائنز نے چمالنگ کوئلہ کان حادثے کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیٹی قائم کردی انکوئری کمیٹی چیف انسپکٹر آف مائنز کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے انکوائری کمیٹی تحقیقات کرکے رپورٹ سیکرٹری مائنز کو پیش کریگی۔سیکرٹری مائنز ظفر علی بخاری کے مطابق کوئلے کی کان کنی در حقیقت ایک خطرناک کاروبار اور خطرات سے بھرا ہواہے انہوں نے کہا کہ ریجنل ڈائریکٹر عبدالسلام لہڑی نے کوئلہ کانوں کا دورہ کیا اور نوٹس جاری کیے ڈیڈ لائن کے بعد ایسی تمام کانیں بند ہو جائیں گی جوکہ حفاظتی آلات کی فراہمی یقینی نہیں بناتے انہوں نے کہا کہ مائن ورکرز کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے چیف انسپکٹر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈی سی دوکی کے ساتھ رابطہ قائم کریں۔ہم پرائیویٹ مائنز کے مائن ورکرز کو حفاظتی کٹس کی فراہمی کے حوالے سے ڈی سی دکی کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں