قیادت کو سلیکٹ کرنے کی پاور لوگوں کے پاس ہونی چاہیے،گور نر سندھ

اسلام آباد: گور نر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ قیادت کو سلیکٹ کرنے کی پاور لوگوں کے پاس ہونی چاہیے،ایماندار قیادت کے ساتھ آپ ترقی کر سکتے ہیں، بے ایمان لیڈرشپ کے ساتھ کبھی ترقی نہیں کر سکتے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 70 کی دہائی تک پاکستان اوپر جا رہا تھا،ساری دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی تھی۔گورنر سندھ نے کہاکہ پھر پاکستان عروج سے زوال کی طرف آنا شروع ہوا، پاکستان لیڈرز کی وجہ سے نیچے آنا شروع ہوا۔ انہوں نے کہاکہ ایک لیڈر شپ پاکستان اور آگے لیجانے کا سوچتی تھی دوسری نیچے گرانے کا، ہم نے ملک کو لیڈ کرنے کے لئے غلط لیڈر شپ کا انتخاب کیا تھا۔ عمران اسماعیل نے کہاکہ میرا 2047 کا وڑن ایک ایماندار لیڈر شپ ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ الیکشن میں مرضی کے ووٹ حاصل کر لئے جائیں، قیادت کو سلیکٹ کرنے کی پاور لوگوں کے پاس ہونی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں