بلاول بھٹو کی پشتون کلچر ڈے پر پشتون قوم کو مبارکباد پیش

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے پشتون کلچر ڈے پر پوری قوم خصوصا پشتون عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پشتون کلچر پاکستانی ثقافت کے گلدستے کا ایک خوبصورت پھول ہے۔اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ پشتون کلچر ہمارا قومی و تاریخی ورثہ ہے، جس پر پاکستان کو فخر ہے،پختون عوام تاریخی طور بھادر، حریت پسند اور ثابتقدم رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ثقافتی دن منانے سے ملک میں امن اور بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت و متعلقہ ادارے پشتون کلچر اور پشتو ادب کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں