اسپین، 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 585 اموات

میڈرڈ:سپین کی وزارت صحت کے مطابق تازہ ترین اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا شکار585افراد ہلاک ہوئے۔سپین میں اب تک کورونا وائرس کے188،068 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ سرکاری اعداوشمارکے مطابق اموات کی تعدادمجموعی 19،478ہوچکی ہے۔ جبکہ74،797 صحت یاب ہوئے ہیں۔ اور انھیں اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے.تاہم اموات کے سرکاری اعدادوشمار میں متضاد باتیں ہیں۔ وزارت صحت نے کل کل 19،310 اموات کی اطلاع دی اور آج یہ تعداد 19،487 کردی گئی، جو 585 کی بجائے 348 کے اضافے کی نشاندہی کررہی ہے۔ وزارت صحت کے کوآرڈینیشن سینٹر برائے صحت کے ڈائریکٹر فرناندو سیمن نے حکومت جمعہ کے روز کانفرنس میں اس کی وجہ اسپین کے 17 علاقوں میں سے ایک کے ذریعہ فراہم کردہ اعداد و شمار میں“تضاد”تھا، بتایا جس کا انہیں علم نہیں ہوسکاوزارت صحت کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں 5،252 نئے کورونا وائرس سے متاثر مریض داخل ہوئے، جو مجموعی طور پر 2.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، سائمن نے بتایا کہ اس کی وجہ جانچ میں ہونے والا اضافہ ہے۔ جمعرات کو وزیر صحت سالودور الیٰ نے اعلان کیا کہ اسپین نے پچھلے تین ہفتوں کے دوران ہر روز 40،000 سے 47،000 پی سی آر ٹیسٹ کروائے ہیں – جو روزانہ کے 20،000 ٹیسٹوں کے پہلے اعدادوشمار سے بھی زیادہ ہیں۔ وزیر صحت کے مطابق بحران کے آغاز سے لے کر اب تک کل 930،230 ٹیسٹ ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں