بلوچستان حکومت کا میڈیکل کے طلبا پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی مذمت کرتے ہیں، جے ٹی آئی

کوئٹہ:جمعیت طلبا اسلام ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری حافظ محمد موسی،حافظ احمد شاہ شاکر، حافظ نبیل احمد، کاکڑ محمد یوسف، صدیق اللہ زندانی. نواز خان کاکڑ، حافظ عبدالروف مستغر نے اپنے مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت کا میڈیکل کے نہتے طلبا پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا دو ہفتوں سے ملک کے سارے میڈیکل کے طلبا و طالبات پی ایم سی کے انٹری ٹیسٹ میں بے قاعدگیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔ جن کا کوء پرسان حال نہیں اور اسی وقت پر بلوچستان پولیس کا طلبا کو گرفتار فائرنگ اور شلنگ کرنا سمجھ سیبالا تر ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے کچھ ضلعوں میں موبائل سروس نہ ہونے کے برابر ہے اسی حال میں پی ایم سی کا طلبا سے ان لائن انٹری ٹیسٹ لینا غریب طلبا کے ساتھ زیادتی ہے۔انہوں نے اعلی احکام سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار طلبا کو جلد ازجلد رھا کیا جائے، تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کو معطل کیا جائے اور طلبا کے ساریجائز مطالبات تسلیم کر لیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں