بلوچستان، کورونا وائرس سے متاثر ایک شخص جاں بحق، 8نئے کیسز رپورٹ

کوئٹہ:بلو چستان میں کو رونا وائر س کا شکار ایک شخص جاں بحق اموات کی تعداد 346جبکہ 8 افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہو نے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد31870ہوگئی،محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلو چستان 4اضلاع کوئٹہ سے 7،پنجگور سے 1کیس رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طوپرمتاثرہ افراد کی تعداد31870 ہو گئی ہے صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 744افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 8 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح1.08فیصد ریکارڈ کی گئی، رپورٹ کے مطابق صوبے میں 2مریض ہائی آکسیجن فلو پر ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران26افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے جس کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد31311ہوگئی ہے جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد کم ہوکر213رہ گئی ہے،رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائر س سے اب تک346اموات ہوچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں